Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کے ٹو سر کرنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں پہاڑوں پر پاکستان کا جھنڈا لگے ایک تصویر شیئر کی۔ ساجد سدپارہ نے لکھا کہ ’ہمارے ہیرو( علی سدپارہ) کی لاش کے ٹو پر سی فور (کیمپ فور) کے مقام پر محفوظ کر دی ہے، ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما نے لاش کو بوٹل نیک سے کیمپ فور لانے میں بڑی مدد کی۔‘ انہوں نے لکھا کہ میں نے اس موقع پر پوری قوم کی جانب سے فاتحہ خوانی کی اور قرآن کی تلاوت کی اور میت کو پاکستانی جھنڈے کی نشانی کے ساتھ محفوظ کر دیا ہے۔ ساجد سدپارہ نے اس حوالے سے مزید کچھ بتانے سے گریز کیا کہ کیا وہ اپنے والد کی میت کو پھر کبھی نیچے لائیں گے یا پھر وہیں دفن کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ساجد سدپارہ اپنے والد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی لاشوں کی تلاش اور انہیں واپس لانے کے مقصد سے دوبارہ کے ٹو پر پہنچے ہیں۔ ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا نے بھی کے ٹو کو سر کیا۔
0 Comments