Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

کُنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا

کُنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا جو سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق کُنڈ ملیر کا ساحلی مقام کراچی سے 41 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کُنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھرآیا۔ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق سمندرمیں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ اکثر وبیشتر یہ جزیرے ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہو جاتے ہیں۔ تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے بتایا کہ 29 نومبر 1945 کو کُنڈ ملیر کے قریب سونامی (سمندری زلزلہ) بھی ریکارڈ ہو چکا ہے، 2010 میں گہرے پانیوں سے نمودار ہونے والا پہاڑ نما جزیرہ دو ماہ بعد دوبارہ پانی میں غائب ہو گیا تھا جب کہ کُنڈ ملیر کے پانیوں میں ایک اور جزیرے کا مشاہدہ 2000 میں بھی کیا جا چکا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
 


Post a Comment

0 Comments